Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رجنی کانت کی فلم ‘جیلر’ جلد ریلیز

سپر اسٹار رجنی کانت کی فلم ‘جیلر’ جلد فلم بینوں کے لیے پیش کر دی جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلم کی ریلیز سے قبل 28 جولائی کو آڈیو لانچ کا ایونٹ ہوگا۔

یاد رہے کہ آڈیو لانچ کی تقریب چنئی کے نہرو اندور اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔

قابلِ غور بات یہ ہے کہ پروڈکشن ہاؤس نے پرستاروں کے لیے ایک ہزار مفت پاسز کا اعلان کیا تھا لیکن صرف 15 سیکنڈ میں تمام کے تمام پاسز بُک ہوگئے۔

‘فلم جیلر’ کی کاسٹ ممیں رجنی کانت کے علاوہ جیکی شروف، رمیا کرشنن، تمنا بھاٹیہ اور ونایاکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ فلم کے ڈائریکٹر نیلسن دلیپ کمار ہیں، ‘جیلر’ 10 اگست کو ریلیز ہوگی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version