وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بحری امور میں ترقی اور عالمی امن میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔
دورے کے دوران وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی جس میں نیول چیف نے وزیر خزانہ کو میری ٹائم شعبہ کی ترقی اور سلامتی میں پاک بحریہ کے اقدامات سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں وزیرخزانہ کو پاک بحریہ کی ذمہ داریوں اور استعداد کار کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جس پر اسحاق ڈار نے بحری امور میں ترقی اور عالمی امن میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















