Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خیبر پختونخوا پولیس کے بہادر آفیسرز اور جوانوں پر قوم کو فخر ہے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ خیبر پختونخوا پولیس کے بہادر آفیسرز اور جوانوں پر قوم کو فخر ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے خیبر میں دہشتگردی کی مذمت کی ہے جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید کو خراج عقیدت بھی پیش کی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کے بہادر آفیسرز اور جوانوں پر قوم کو فخر ہے، عدنان آفریدی نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے دہشت گرد کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ عدنان آفریدی شہید کی بہادری قوم کیلئے مشعل راہ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے پولیس آفیسر عدنان آفریدی شہید کے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے زخمی پولیس جوان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں تھانہ علی مسجد کی حدود میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ہوگئے ۔

کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور اشفاق انور نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ دھماکے کی جگہ سے پہلے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا گیا تھا، مشکوک شخص کی اطلاع پر شہید ہونے والے ایڈیشنل ایس ایچ او نے پاس ہی موجود شخص کو تلاشی کیلئے آواز دی لیکن وہ شخص تلاشی دینے کے بجائے مسجد کی جانب بھاگا، ایڈیشنل ایس ایچ او خودکش حملہ آور کے پیچھے بھاگے اور اسی دوران حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، ایڈیشنل ایس ایچ او خودکش دھماکے میں شہید ہوگئے۔

آئی جی خیبر پختونخوا  پولیس اختر حیات خان کے مطابق دھماکا تھانہ علی مسجد کی حدود میں دو سرکا کے علاقے میں مسجد کے قریب ہوا جہاں تلاشی کے دوران خودکش حملہ آور نے بھاگنے کی کوشش کی۔

آئی جی کے مطابق ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی نے حملہ آور کو  پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑالیا، دھماکے میں تھانہ علی مسجد کے ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ دھماکے سے مسجد کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں