فریال تالپور نے کہا ہے کہ ملک میں ترقی و خوشحالی کے لیے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے جی ڈی اے کے سابق ایم این اے گادی نشین درگاہ ھنگورجا شریف سید کاظم علی شاہ اور سابق تعلقہ ناظم سوبھو دیرو او فنکشنل مسلم لیگ خیرپور کے صدر محرم علی شاہ کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران کاظم علی شاہ، محرم علی شاہ اور نثار احمد بھنبھرو سمیت تمام شخصیات نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری نے قائدِ عوام کے نظریے اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ویژن اور پرچم کو تھام رکھا ہے، ملک میں ترقی و خوشحالی کے لیے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے۔
ملاقات کرنے والوں میں سکھر بار کے سابق جنرل سیکریٹری او فنکشنل لائیر فورم کے نثار احمد بھنبھرو، گل حسن ہریا ایڈوکیٹ، زوار ذوالفقار منگی، ممتاز علی ہریا اور سابق نائب غلام نبی بھی شامل تھے جبکہ زرداری ہاوَس کراچی میں ہونے والی ملاقات کے دوران سندھ کے وزیر تعلیم سردار علی شاہ بھی موجود تھے۔



















