Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک بھر میں 8 محرم الحرام کی مناسبت سے جلوس اور مجالس

ملک کے مختلف شہروں میں 8 محرم الحرام کی مناسبت سے جلوس اور مجالس نکالے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق شہدائے کربلا کی یاد میں 8 محرم الحرام کو ملک کے مختلف شہروں میں چھوٹے بڑے سینکڑوں ماتمی جلوس برآمد ہونگے۔

کراچی؛

8 محرم الحرام کا جلوس نشترپارک سے دوپہر 1 بجے برآمد ہو گا۔

نشتر پارک سے جلوس سر شاہ نواز بھٹو روڈ، وہاں سے محفل شاہ خراساں، وہاں سے ایم اے جناح روڈ اور پھر وہاں سے منسفیلڈ اسٹریٹ پہنچے گا۔

منسفیلڈ اسٹریٹ سے پریڈی اسٹریٹ، پریڈی اسٹریٹ سے جلوس دوبارہ ایم اے جناح روڈ، وہاں سے بابائے اردو روڈ اور پھر  نشتر روڈ پہنچیگا۔

جلوس نشتر روڈ سے بارہ امام پھر پرانا نیپئر روڈ، پھر دوبارہ ایم اے جناح روڈ پہنچے گا۔

جلوس بولٹن مارکیٹ سے بمبئی بازار، وہاں سے نواب محبت خانجی روڈ، وہاں سے حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پہنچے گا۔

لاہور؛

لاہور میں آج 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ دربار حسین اندرون موری گیٹ سے برآمد ہو گا۔

مرکزی جلوس لوہاری گیٹ، انارکلی بازار، مال روڈ، پرانی انارکلی فوڈ اسٹریٹ سے گزرے گا۔

جلوس شام کوامام بارگاہ بیت الرضا پرانی انارکلی پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔

جلوس کے روٹ پر فول پروف سکیورٹی انتظامات ہوں گے، خواتین اہلکاروں کی بھی بڑی تعداد جلوس کے روٹ پر تعینات رہے گی۔

تین درجاتی سیکیورٹی چیکنگ کے بعد عزاداروں کو جلوس میں شرکت کی اجازت دی جائے گی۔

اسلام آباد؛

شہدائے کربلا کی یاد میں 8 محرم کا جلوس آج اسلام آباد میں نکالا جائے گا۔

8 محرم کا جلوس جامعہ المرتضیٰ جی نائن فور نزد پشاور موڑ اسلام آباد سے ایک بجے برآمد ہو گا۔

جلوس کے راستوں علی الصبح سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

پولیس رینجرز، ایف سی اور اسپیشل برانچ کے جوان جلوس کی حفاظت پر مامور ہوں گے۔

جلوس میں شرکت کے لیے مخصوص راستے مقرر کیے گئے ہیں۔

تلاشی کے بغیر جلوس میں کسی کو بھی شامل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔

حیدرآباد؛

شہدائے کربلا کی یاد میں 8 محرم الحرام کو شہر کے مختلف مقامات سے چھوٹے بڑے سینکڑوں ماتمی جلوس برآمد ہونگے۔

امام بارگاھ اشرف علی شاہ پکہ قلعہ سے ایلیکاٹ کا جھولے پاک والا مرکزی ماتمی جلوس آج برآمد ہو گا۔

ٹنڈوولی محمد، درگاھ مکی شاہ اور امام بارگاھ حسینی حالی روڈ سے جلوس برآمد ہونگے۔

سینکڑوں ماتمی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے فجر کے وقت واپس انہی مقامات پر اختتام پزیر ہوں گے۔

8 محرم الحرام کے ماتمی جلوس میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کیے گئے ہیں۔

جلوس کی گزرگاہوں کو عام ٹریفک کے لیے بند کیا جائے گا۔

 

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں