Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور بھارت کی عوام جھگڑنا نہیں چاہتی، سنی دیول

بالی وڈ اداکار سنی دیول نے پاکستان اور بھارت کے حوالے سے کھل کر بات کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادرے کے مطابق اداکار سنی دیول نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے عوام جھگڑنا نہیں چاہتے، نفرت کا کھیل سیاسی ہے اور لوگ ایک دوسرے سے لڑنا نہیں چاہتے۔

اداکار سنی دیول ان دنوں اپنی فلم ‘غدر 2’ کی پروموشن میں مصروف ہیں اور اسی دوران انہوں نے پاکستان اور بھارت کے عوام کے حوالے سے گفتگو کی۔

اداکارنے کہا کہ ’کچھ لینے یا دینے کی بات نہیں ہوتی بات انسانیت کی ہوتی ہے، کوئی جھگڑے نہیں ہونے چاہئیں ، دونوں طرف اتنا ہی پیار ہے ،۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سیاسی کھیل ہوتا ہے جو نفرتیں پیدا کرتا ہے اور وہی آپ اس فلم میں بھی دیکھیں گے۔

بات جاری رکھتے ہوئے سنی دیول نے مزید کہا کہ  ’عوام نہیں چاہتی ہے کہ  ایک دوسرے کے ساتھ جھگڑا کریں آخر ہیں تو ہم سب سی مٹی سے۔‘

واضح رہے اس فلم میں اداکار سنی دیول اور اداکارہ امیشا پٹیل ایک بار پھر مرکزی کردار ادا کریں گے اور یہ فلم 11 اگست کو بڑے پردے پر ریلیز ہوگی۔

ل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کوصارفین بہت پسند کر رہے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں