Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہنسیکا موٹوانی کا حالیہ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر مقبول

ساوتھ کی بیوٹی کوئن ہنسیکا موٹوانی کا تازہ ترین فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

ہنسیکا موٹوانی نے انسٹا گرام پر اپنا حالیہ فوٹو شوٹؤ شیئر کیا ہیں، جس میں انہیں بیچ رنگ کے آوٹ فٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ ہنسیکا کی حالیہ تصاویر میں دلکش پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ہنسیکا موٹوانی اس ڈریس میں بے حد ہی پیاری لگ رہی ہیں۔

ہنسیکا موٹوانی سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں وہ فینس کے ساتھ اپنی کوئی نہ کوئی تصویر اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں۔

 ان کے ہر فوٹو شوٹ میں ہر بار کچھ الگ ہی دیکھنے کے لئے ملتا ہے۔

اداکارہ نے اپنے لُک کو نیوڈ میک اپ اور بینگ جوڑے کے ساتھ مکمل کیا ہے۔

 ان کی تصاویر کو کچھ ہی دیر میں مداحوں کی جانب سے متعدد لائکس مل چکے ہیں۔

یہ ہی نہیں بلکہ اداکارہ کی انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر پر مداحوں کی جانب سے تعریفی کمنٹس کرنے کا سلسلہ ہی شروع ہو گیا ہے۔

 

 

 ہنسیکا موٹوانی کی تصاویر پر فینس نے اداکارہ کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے ہیں۔

 یہ کوئی پہلی بار نہیں ہے جب انہوں نے اپنی تصاویر سے فینس کا دل جیتا ہے۔ اس سے پہلے اداکارہ مداحوں کو اپنے سحر میں مبتلہ کر چکی ہیں۔

آپ کو بتادیں کہ ہنسیکا موٹوانی ساوتھ کے ساتھ ساتھ ہندی فلموں میں بھی نظر آچکی ہیں۔

اس کے علاوہ وہ ‘شاکا لاکا بوم بوم‘، ’کوئی مل گیا‘ اور ’ہم کون ہیں؟‘ جیسی فلموں میں نظر آچکی ہیں۔

واضح رہے اداکارہ نے بالی وڈ سے پہلے ساوتھ میں بھی کام کیا ہے جبکہ انہوں نے تیلگو فلم ‘دیسا مدرو‘ سے ڈیبیو کیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version