Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خواجہ آصف نےپی ٹی آئی خواتین ارکان سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کردی

وزیردفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے روز پی ٹی آئی خواتین ارکان سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کردی۔

وفاقی وزیربرائے دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیڈر ہماری تربیت کرتے ہیں۔ ان کا لیڈرخواتین کے خلاف گندی زبان استعمال کرتا رہا۔ خواتین کے لیے توہین آمیز الفاظ استعمال نہیں کیے۔

انھوں نے اظہارخیال کیا کہ آج میں نے سینیٹ میں بھی اپنے بیان کی وضاحت کردی ہے۔ میں نے عمومی بات کی کسی خاتون بارے کوئی بات نہیں کی۔ کیا مریم نواز اور فریال خواتین نہیں تھیں؟

خواجہ آصف نے کہا کہ ان کے لیڈر نے ان خواتین کی جو تربیت کی ہے وہی سامنے آرہی ہے۔ ان کا لیڈر صنف امتیاز پر گفتگو کرتا رہا ہے۔  اگر آپ کے لیڈرنے مریم نواز اور فریال تالپور کے بارے جو کہا وہ اس پر معافی مانگ لے۔ اگر ان کا لیڈر معافی مانگ لے تو میں بھی معافی مانگ لوں گا۔

انھوں نے مذید کہا کہ آپ کو ہماری آنکھ کا نتکا نظر آتا ہے اپنی آنکھ کا چھتیرنظر کیوں نہیں آتا؟ صنفی امتیاز کی باتیں میں نے نہیں کی ہے۔ میری تربیت نوازشریف نے کی ہے تو ان کا نام آئے گا۔ ان کی تربیت چیئرمین پی ٹی آئی نے کی ہے تو اسی کا نام آئے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں