جب بھی چٹ پٹے یا مصالحوں سے بھر کھانوں کی بات آتی ہے تو اس حوالے سے دو طرح کے رجحان پائے جاتے ہیں ایک تو وہ جو ان کو شوق سے کھاتے ہیں اور دوسرے وہ جو ان سے مکمل پرہز کرتے ہیں۔
اگر آپ کا شمار ایسے افراد میں ہوتا ہے جو ان غذاؤں کو پسند کرتے ہیں تو آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ یہ مرچ مصالحے والے کھانے نہ صرف ذائقے میں بہترین ہوتے بلکہ کئی طرح سے آپ کو صحت مند بھی رکھتے ہں۔
چٹ پٹے کھانوں میں موجود مرچ بلڈ پریشر کو کم کرنے، وزن کو توازن میں رکھنے اور عمر میں اضافے میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں اگر چہ آپ کو ہاضمے کا کوئی مسئلہ نہ ہو۔
دل کی صحت
کچھ شواہد موجود ہیں کہ مصالحے دار غذائیں بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے اور یہ دو عوامل امراض قلب کا سبب بنتے ہیں۔ مصالحے دار غذائیں اور کالی مرچ بلڈ پریشر کو بہتر بنانے اور دل کی بیماری یا فالج سے موت کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہیں۔
کولیسٹرول
ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہفتے میں پانچ بار سے زیادہ مصالحے دار غذائیں کھانے سے برے کولیسٹرول کم اور اچھے کولیسٹرول میں اضافہ ہوتا ہے۔تاہم، اسی مطالعہ سے یہ بات سامنے آئی کہ یہ اگر یہ کھانے زایدہ مقدار میں کھائیں جائیں تو یہ ٹرائگلیسرائڈ کی سطح میں اضافہ کا سبب بن سکتے ہیں جبکہ ہائی ٹرائگلیسرائیڈز دل کی بیماری اور فالج کا خطرے کو بڑھا سکتے ہیں۔
وزن میں کمی
2021 کے ایک مشاہداتی مطالعہ میں، 63 فیصد شرکاء کو کیپساسین مصالحے سے تیار کھانا دیا گیا جسے کھانے کے بعد شرکاء نے اطمینان محسوس کیا کیونکہ اس مرچ میں کھانا کھانے کے بعد ان کی بھوک کم ہوگئی اس طرح وہ زیادہ کھانے کھانے سے بچے رہے جو وزن بڑھنے کی ایک بڑی وجہ ہے۔
لمبی عمر
مصالحے دار کھانوں کا سب سے زیادہ امید افزا فائدہ عمر میں اضافے کا ہے ۔ یہ کیپساسین کے اینٹی آکسیڈینٹ اور سوزش کم کرنے کے اثرات کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ 2021 کے ایک جائزے میں 564,748 بالغ شرکاء کے ساتھ چار مشاہداتی مطالعات کو دیکھا گیا جس میں محققین نے پایا کہ جو لوگ باقاعدگی سے مسالہ دار غذائیں کھاتے تھے ان میں لمبی عمر کو نوٹ کیا گیا۔
واضح رہے کے یہاں جس مرچ کا ذکر کیا جارہا ہے ان میں کالی مرچ اور کیپساسین ہیں جو صحت کے حوالے کافی افادیت رکھتی ہیں۔ایک کچی کالی مرچ میں درج ذیل غذائیت ہوتی ہے۔
کیلوریز: 18
چربی: 0.2 گرام
سوڈیم: 4 ملی گرام
کاربوہائیڈریٹ: 4
فائبر: 0.7 گرام
پروٹین: 0.8
وٹامن سی: روزانہ کی مقدار کا 72 فیصد
وٹامن سی صحت مند مدافعتی نظام، پودوں کے ذرائع سے آئرن کے جذب اور کولیجن کی پیداوار کے لیے اہم ہے۔ کالی مرچ میں بیٹا کیروٹین بھی نسبتاً زیادہ ہوتی ہے، ایک قسم کا اینٹی آکسیڈنٹ جو جسم میں وٹامن اے میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ اگر ان کھانوں کے مضر صحت اثرات اعتدال میں استعمال ہونے پر ان کھانوں کو عام طور پر محفوظ سمجھا جاتا ہے۔ تاہم ان میں کیپساسین کی زائد مقدار غیر آرام دہ علامات کا سبب بن سکتی ہے۔سینے اور معدے میں جلن کا احساس متلی قےاسہال پیٹ میں درد۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















