Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، شہباز شریف

شہباز شریف نے کہا ہے کہ  پاکستان کی غیور قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی ربطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم آج ملک کے پہلے نشانِ حیدر حاصل کرنے والے کیپٹن محمد سرور شہید کے یومِ شہادت پر انہیں انکی جرات و بہادری پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ قوم کے اس بہادر سپوت نے دشمن کے کشمیر پر جارحانہ قبضے کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا، ان کی جرآت و بہادری نے ایک ایسی مثال قائم کی جس پر عمل پیرا ہوتے ہوئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ افواجِ پاکستان کے جوانوں نے ہمیشہ مادر وطن کے دفاع کو اپنی جانوں پر فوقیت دی، پاکستان کی غیور قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں