Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیراعظم کیلئے اسحاق ڈار کے نام پر اتنا واویلا کرنے کی ضرورت نہیں، رانا ثنا اللہ

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کیلئے اسحاق ڈار کے نام پر اتنا واویلا کرنے کی ضرورت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ خان نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ اسحاق ڈار کا نام آیا اور مسترد ہو گیا، ان کا نام کسی نے پیش ہی نہیں کیا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ امن وامان کی صورتحال خراب ہے، خیبرپختونخوا میں دہشتگردی سر اٹھا رہی ہے مگر قانون نافذ کرنیوالے ادارے بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف جلد واپس آئیں گے، حفاظتی ضمانت لیں گے عدالتوں میں پیش ہو کر بری ہونگے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں