Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکار رندیپ ہودا نے فلم ’ساورکر‘ کے لیے کتنا وزن کم کیا؟

بالی وڈ کے اداکار رندیپ ہودا نے فلم ’ساورکر‘میں قوم پرست رہنما دامودر ساورکر کا کردار ادا کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطبق اداکار رندیپ ہودا نے اس فلم کیلئے نے 26 کلو وزن کم کیا تھا۔

تاہم کہا جا رہا تھا کہ وزن گھٹانے کیلئے ہودا روزانہ صرف ایک کھجور اور دودھ کا ایک گلاس پی رہے تھے۔

حالیہ انٹرویو میں رندیپ ہودا نے کہا کہ میں درست معلومات دینا چاہتا ہوں تاکہ کہیں سب لوگ وزن کم کرنے کیلئے ایسا کرنا نہ شروع کردیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں دودھ اور کھجور نہیں کھا رہا تھا، یہ بہت خطرناک ہے، آپ کی صحت تباہ ہوسکتی ہے۔

اداکار نے کہا خیال کریں اور ان قیاس آرائیوں پر بالکل عمل نہیں کیجیے۔

واضح رہے اداکار نے مزید کہا کہ یہ درست ہے کہ میں نے 26 کلو وزن کم کیا، فلم 3 سے 4 ماہ میں مکمل ہونا تھی لیکن اسے ایک سال سے زائد عرصہ لگ گیا۔ر

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں