Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسفندیارولی خان کی باجوڑ میں جے یو آئی کے کنونشن پر حملے کی مذمت

اے این پی سربراہ اسفندیارولی خان نے باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے کنونشن پر حملے کی مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں اسفندیارولی خان نے کہا کہ مشکل وقت میں اے این پی کا ہر کارکن جے یو آئی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن پر حملہ انتہائی غیرانسانی فعل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اس خطے میں جاری جنگ میں پشتونوں کو ایندھن بنایا جارہا ہے، دہشتگردی کی اس نئی لہر میں بھی صرف پشتون ہی نشانہ ہے۔

اسفندیارولی خان نے یہ بھی کہا کہ جب تک دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو قرارواقعی سزا نہیں دی جائیگی، تب تک اس جنگ کا خاتمہ ممکن نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خدائی خدمتگار آرگنائزیشن، ملگری ڈاکٹران اور ملگری پیرامیڈیکس کے رضاکار بھی میدان میں ہے ، کارکنان کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ جہاں جہاں ضرورت ہو، پہنچنے کی پوری کوشش کریں۔

اے این پی سربراہ اسفندیارولی خان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی اس خوش فہمی میں بھی نہ رہے کہ یہ جنگ صرف پشتون خطے تک محدود رہے گی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں