Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دہشت گردی کاخاتمہ پاکستان کی بقاء کیلئے نہایت ضروری ہے، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دہشت گردی کاخاتمہ پاکستان کی بقاء اور سالمیت کے لئے نہایت ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ باجوڑ کے صدر مقام خار میں جمعیت علمائے اسلام(ف) کے ورکرز کنونشن میں دھماکے کی شدید مذمت کرتی ہوں جس میں قیمتی انسانی جانوں کا بڑا نقصان ہوا اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ڈی ایم کے سربراہ، جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان اور متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور افسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ واقعہ ثبوت ہے کہ دہشت گردوں کا مذہب صرف دہشت گردی ہے، انہیں انسانیت، معصوم جانوں سے کوئی سروکار نہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ دہشت گردی کاخاتمہ پاکستان کی بقاء اور سالمیت کے لئے نہایت ضروری ہے، اللہ تعالیٰ شہدا کو جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل جبکہ زخمیوں کو صحت دے۔ آمین

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں