وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ظالم اور قانون شکن رعایت کے مستحق نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے 14 سالہ بچی رضوانہ پر تشدد کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کو بچی کو علاج کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت دی۔
وزیراعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بچی کی زندگی بچانے اور صحت یابی کے لئے پوری کوشش کی جائے اور مظلوم بچی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ملزم کون ہے، اسے خاطر میں نہ لایا جائے، انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ظالم اور قانون شکن رعایت کے مستحق نہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس کسی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر قانون پر سختی سے عمل کرے، معاشرہ ایسی اندھیرنگری اور ظلم وجبر کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے متاثرہ بچی کے والدین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کروائی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















