Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہمارے محافظ دشمن کے بزدلانہ ہتھکنڈوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے محافظ دشمن کے بزدلانہ ہتھکنڈوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ باجوڑ میں جمیعتِ علماءِ اسلام  (ف) کے ورکرز کنوینشن پر حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

شہباز شریف نے یہ کہا کہ سیاسی جماعتوں پر حملے سے واضح ہے کہ دشمن پاکستان میں جمہوری نظام کے خلاف ہے جسکی قطعاً اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ذمہ داران کی نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔پاکستانی قوم، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ہمارے محافظ دشمن کے ایسے بزدلانہ ہتھکنڈوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم واقعہ میں شہید ہونے والوں کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فون پر گفتگو میں نہ صرف میں نے ان سے تعزیت کی بلکہ واقعے کی تفصیلات کے بارے پوچھا، میں نے وزیرِاعلیٰ ، چیف سیکٹری اور آجی سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی اور واقعے پر رپورٹ کے ساتھ ساتھ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات اور ہیلی کاپٹر سے اسپتال پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں