Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مہنگائی سے ستائی عوام کے لیے ایک اور بری خبر

مہنگائی سے ستائی عوام کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صارفین کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالا جارہا ہے، ایل پی جی فی کلو قیمت میں 23 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کر دیا گیا۔

ایل پی جی فی کلو قیمت 201 روپے 15 پیسے مقرر کر دی گئی۔ ایل پی جی کی جولائی میں فی کلو قیمت 177.29 روپے تھی۔

اوگرا نے 11.8 کلو سلنڈر کی قیمت میں 281.51 روپے اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کی 11.8 کلو سلنڈر کی نئی قیمت 2373.64 مقرر کر دی گئی ہے۔

ایل پی جی انڈسٹری کا کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان

ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن کراچی کے چیئرمین عرفان کھوکھر کی جانب سے کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ہے۔

چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ کل تمام ایل پی جی دوکانیں دن 12بجے سے  بند رہیں گی۔

عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ صارفین تک سرکاری قیمت پر گیس کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ایل پی جی دوکانوں کے خلاف بے جاہ کارروائیاں بند کی جائیں۔

چیئرمین نے مزید کہا کہ پولیس و سرکاری اہلکاروں کی ایل پی جی کے کاروبار میں برائے راست مداخلت بند کی جائے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں