Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت کے خاتمے پر جہلم میں خصوصی جشن ہوگا، فواد چوہدری

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کے خاتمے پر جہلم میں خصوصی جشن ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ جہلم کے ترقیاتی کاموں کو روک کر ن لیگ نے بالعموم اور احسن وبال بالخصوص ایک ولن ثابت ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اربوں روپے سڑک پر خرچ ہونے کے بعد باقی فنڈنگ روک کر آپ نے عوام کو ایک عذاب میں مبتلا کر دیا ہے۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ نہر، ٹراما سنٹرز سمیت تمام منصوبے روک کر ان کے فنڈز ناروال اور وزیروں کے حلقوں منتقل کئے گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ن لیگ کی جہلم کی قیادت کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے، انشاللہ اس حکومت کے خاتمے پر جہلم میں خصوصی جشن ہوگا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں