Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب ہی رہے گا تاہم شمال مشرقی پنجاب ، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم بعض علاقوں میں بارش ہوئی۔

اسلام آباد اور گردونواح میں تیز بارش سے حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا،بادل برسنے پر وفاقی دارالحکومت کا ہر منظر خوبصورت اور بھیگا بھیگا نظر آرہا ہے۔ ادھرراولپنڈی میں موسلادھاربارش،واساکی کارکردگی کاپول کھل گیا،محلہ امام باڑہ میں پانی جمع ہونےسےشہری مشکلات میں مبتلا ہوگئے گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔

اسی طرح ملکہ کوہسار مری اور گردونواح میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق بارش کا سلسلہ جاری موسم خوشگوار ہوگیا۔سیالکوٹ میں سخت گرمی اور حبس کے بعد خوب ابرحمت سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے تاہم نشینی علاقے زیرآب آ گئے ۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں