بالی وڈ اداکارہ عالی بھٹ نے اپنی نئی فلم کے ہیرو رنویر سنگھ کے ہمراہ تصویر شئیر کر دی۔
اداکارہ عالیہ بھٹ کی جانب سے پوست کی جانے والی تصویر میں ان کے ساتھ کرن جوہر کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
مسکراتی ہوئے چہروں کے ساتھ پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن بھی اداکارہ نے دلچسپ دی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
انسٹاگرام پر پ]وسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں اداکارہ عالیہ نے لکھا کہ لو ہے تو سب ہے۔
View this post on Instagram
کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ”راکی اور رانی کی پریم کہانی“ کی ایک خصوصی سکریننگ منگل کو ممبئی میں منعقد ہوئی جس میں بالی وڈ کے نامور فنکاروں نے شرکت کی تھی۔
فلم کے پریمیئر کی اس تقریب میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ پر مشتمل مرکزی کاسٹ کے علاوہ عالیہ بھٹ کے شوہر رنبیر کپور، وکی کوشل اور کترینہ کیف، سارہ علی خان اور انکے بھائی ابراہیم علی خان بھی شریک تھے۔
واضح رہے کہ فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں عالیہ بھٹ نے ایک بنگالی لڑکی اور رنویر نے پنجابی لڑکے کا کردار ادا کیا ہے جبکہ دیگر قابل ذکر اداکاروں میں جیا بچن اور شبانہ اعظمی بھی شامل ہیں
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















