Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کم سن لڑکی تشدد کیس؛ مرکزی ملزمہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر

کم سن لڑکی تشدد کیس میں مرکزی ملزمہ سومیہ عاصم نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق کم سن لڑکی تشدد کیس مرکزی ملزمہ سومیہ عاصم نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن  کورٹس اسلام آباد میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی۔

مرکزی ملزمہ نے وکیل کی وساطت مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار پر اپنے گھر میں کام کرنے والی 14 سالہ رضوانہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔

مرکزی ملزمہ نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ رضوانہ ملزمہ کے گھر بطور نوکر کام کر رہی تھیں، تاہم باقی بات ایسی نہیں جیسی ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے۔

ملزمہ کی جانب سے درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ درخواست گزار معصوم ہیں، انہوں نے کبھی رضوانہ کو تشدد کا نشانہ نہیں بنایا، درخواست گزار پڑھی لکھی، سول جج کی اہلیہ ہیں۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے ملزمہ کو یکم اگست تک حفاظتی ضمانت دی تھی، استدعا ہے کہ عدالت ملزمہ سومیہ عاصم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version