Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شرجیل میمن کا کراچی کے لیے پیپلزبس سروس کے نئے روٹ کا اعلان 

صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کراچی کے لیے پیپلزبس سروس کے نئے روٹ کا اعلان کردیا۔

صوبائی وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2018میں ایک نااہل شخص کو ملک پر تھوپاگیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے ہمیشہ اپنی کوتاہیاں دوسروں پر ڈالیں، آئی ایم ایف سے معاہدہ ایک مجبوری تھی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑاکیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف معاہدے کی دھجیاں اڑائیں۔

صوبائی وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ہرچیز کاالزام اپنے مخالفین پر لگایا، آصف زرداری کے دورمیں پاکستان گندم برآمد کررہاتھا، کوئلے سے بجلی پیدا کرنےکاوژن پیپلزپارٹی کا تھا۔ تھرمنصوبے کا خواب بے نظیربھٹو نے دیکھا تھا۔

انھوں نے کہا کہ تھرکےکوئلے سےپورے ملک کو بجلی فراہم کی جارہی ہے، تھرمنصوبے کا خواب بینظیربھٹو نے دیکھاتھا،سی پیک کے خالق سابق صدرآصف زرداری ہیں، پیپلزپارٹی کی حکومت نے ہمیشہ زرعی سیکٹر پر توجہ دی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی کارکردگی کی بنیاد پرپورے ملک میں حکومت بنائے گی، ہمارا ہر منصوبہ مضبوط اور طویل مدتی ہوتاہے، سوشل میڈیا پر کہاجارہاہےحکومت ایک ہفتے کی مہمان ہے۔

صوبائی وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کےلیے کام کررہےہیں، سیلاب متاثرین کو گھربنا کر دیے جارہے ہیں، سندھ بھر کے سیلاب متاثرین کو گھر بنانے کے پیسے دے رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی مہنگائی کے باوجود لوگوں کو مفت گھربناکردے رہی ہے، پیپلزپارٹی نے رمضان میں آدھی قیمت پرآٹا فراہم کیا۔

انھوں نے مذید کہا کہ سیلاب متاثرین کو زمین کی ملکیت بھی دی جارہی ہے، 25سے 30لاکھ لوگوں کو گھربنا کردیں گے، سندھ حکومت کی جانب سے تاریخی کام ہوئے، حکومت کی تبدیلی سے بھی منصوبوں کو کوئی فرق نہیں پڑےگا، نگراں حکومت ایسی نہیں ہوگی جو عوامی پروجیکٹ بند کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرک بسوں کے روٹ3 کا آغاز کیا، کل ای وی بسز کے روٹ تھری کو شروع کیا، روٹ چیک پوسٹ نمبر5 سے شروع ہوگا، جو 18کلومیٹر لمباہے، تمام محکمے اپنا کام مکمل کررہےہیں، پٹرول20روپے مہنگا ہونے کے باوجود بسوں کے کرائے نہیں بڑھائے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں