عدالتِ عالیہ نے سابق وزیراعلٰی پنجاب پرویزالہی کوٹرائل عدالت میں پیش نہ کرنے والےافسران کا جرمانہ معطل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویزالہی کوٹرائل عدالت میں پیش نہ کرنے والےافسران کوجرمانوں کے خلاف اپیل پرسماعت ہوئی۔
عدالتِ عالیہ نے ہوم سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب اور آئی جی جیل کوکیاگیاجرمانہ معطل کردیا اور فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کےلئے طلب کرلیا۔
عدالت نے کہا کہ بادی النظرمیں لگ رہا ہےکہ ٹرائل عدالت کے فیصلے پرعمل نہیں ہوا مگر ٹرائل عدالت نے بھی انتہائی فیصلہ کردیا۔
وکیل پرویز الہی نے عدالت سے کہا کہ سرکاری وکیل نے کسی بھی مقدمے میں ملوث نہ ہونے کی رپورٹ پیش کی۔ روبکار جاری ہونے کےبعد نظر بندی کاحکم جاری کیاگیا۔
عدالت نے کہا کہ عدالتی معاونت کی جائےکیا تین ایم پی او کی موجودگی میں سپیشل جج پرویزالہی کو طلب کرسکتے تھے جس پرسابق وزیراعلٰی پنجاب کے وکیل نے جواب دیا کہ پرویز الہی کو عدالت بلوایا گیا مگر انہیں نہیں پیش کیاگیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 02 اگست تک ملتوی کردی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















