وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے تھر اور کوہستان میں چھوٹے ڈیم بنائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے نیدرلینڈ کی سفیر مس ہینی ڈی وریس کی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔
اس دوران نیدرلینڈ کی سفیر کا کہنا تھا کہ ماہیگیری اور واٹر مینجمنٹ میں نیدرلینڈ کے پاس ٹیکنالاجی ہے، موسمیاتی تبدیلی کے مسائل پر بھی نیدرلینڈ سندھ حکومت کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہے، پانی کے ماہرین ستمبر میں آئینگے۔
سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نیدرلینڈ کے سرمایہ کاروں کیلئے سندھ میں فشریز اور واٹر سیکٹر میں مواقع ہیں، محکمہ آبپاشی سندھ نیدرلینڈ کے ساتھ رابطہ کریگی، سندھ حکومت نے تھر اور کوہستان کے علاقوں میں چھوٹے ڈیم بنائے ہیں، یہ ڈیم بارش کے پانی سے بھرتے ہیں، چھوٹے ڈٰیم کا پانی زراعت اور مویشیوں کے پینے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔
نیدرلینڈ کے پانی کے ماہرین صوبے میں سیلاب کے مسائل پر سندھ حکوت کے ساتھ کام کرینگے۔
نیدرلینڈ اور سندھ حکومت نے پولیٹری کی صنعت کی ترقی کیلئے بھی مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















