Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پریانکا چوپڑا کی فیملی کے ہمراہ سیرو تفریح کی تصاویر وائرل

بالی وڈ اداکارہ  اور سابقہ مس ورلڈ پریانکا چوپڑا کی فیملی کے ہمراہ سیرو تفریح کی تصاویر وائرل ہوگئی۔

پریانکا چوپڑا  کی فیملی کے ہمراہ وائرل ہونے والی تصویر میں اداکارہ کو اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کی وائرل ہونے والی تصاویر میں انہیں اپنے بیٹی اور شوہر کے ہمراہ سیروتفریح کرتا دیکھا جا سکتا ہے۔

اس سے قبل پریانکا چوپڑا نے اپنی انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں والدہ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’آپ ہمیشہ مسکراتی رہیں، آپ مجھے اپنے جوش اور ہر ایک دن کے تجربات سے بہت متاثر کرتی ہیں‘۔

اداکارہ نے اپنی بیٹی کی طرف سے بھی والدہ کے لیے محبت کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ رواں سال جنوری  میں اداکارہ پریانکا چوپڑا اور اُن کے شوہر نک جونس والدین بنے تھے۔

اس موقع پر اداکارہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی گئی تھی۔

واضح رہے اداکارہ پرینکا کے سروگیسی کے ذریعے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version