بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور فلموں کے ساتھ اپنے اسٹائلش اوتار کیلئے بھی سرخیوں میں رہتی ہیں۔
شردھا کپور سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتی ہیں ، فینس کے ساتھ اکثر وہ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی ہیں ۔
حال ہی م یں اداکارہ نے اپنی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس کی کیشن میں اداکارہ نے کہا کہ اتنے دن بعد تصویر پوسٹ کرنے کی سزا تو بنتی ہے ساتھ میں اداکارہ نے ہاتھ جوڑے والا ایموجی بھی بنایا۔
View this post on Instagram
انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں اداکارہ کو سرخرنگ کے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ شردھا کپور اور فوٹوگرافر روہن شریستھا کے بارے میں بھارتی میڈیا پر کئی بار یہ قیاس آرائیاں کی جا چکی ہیں کہ یہ دونوں جلد شادی کرنے والے ہیں۔
تاہم، شردھا اور روہن، دونوں کے والد اس خبر کی تردید کرتے ہوئے یہ کہہ چکے ہیں کہ ابھی ان دونوں کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہےاور وہ دونوں ایک دوسرے کے کالج کے دنوں سے صرف اچھے دوست ہیں
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















