Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیند میں چلنا، کتنی حقیقت، کتنا فسانہ

آپ نے اکثر ایسے لوگوں کے بارے میں سنا ہوگا جو نیند میں چلنا شروع کر دیتے ہیں اور اپنے ارد گرد کا جائزہ لے کر واپس اپنے بستر پر آکر سوجاتے ہیں۔ نیند کی حالت میں چلنے کی اس کیفیت کو سومنبولزم کہا جاتا ہے۔

 سلیپ واکنگ بالغوں کی نسبت بچوں میں زیادہ عام ہے، نیند میں چہل قدمی عام طور پر نوعمروں میں بڑھ جاتی ہے۔ یہ ایک بے ضرر سی کیفیت ہے اور اکثر کسی سنگین مسئلے کی جانب اشارہ نہیں کرتی اور نہ ہی اس کے لیے کسی  علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔ تاہم، بار بار نیند میں چلنا ایک بنیادی نیند کی خرابی ضرور ہوسکتی ہے۔

نیند میں چہل قدمی کا یہ عمل عام طور پر رات کے اوائل میں ہوتا ہے – اکثر سونے کے ایک سے دو گھنٹے بعد۔ نیند میں چلنے کا عمل شاذ و نادر ہی یا اکثر ہوسکتا ہے، اورعام طور پر کئی منٹ تک جاری رہ سکتا ہے۔

ایک ایسا شخص جسے نیند میں چلنے کی عادت ہوتی ہے وہ بستر سے باہر نکل کر ارد گرد گھومنے لگتا ہے، یا بستر پر بیٹھ جاتا ہے بعض اوقات اس کی آنکھیں بھی کھلی ہوتی ہیں، ایسی کیفیت میں نہ تو وہ کسی بات کرتا ہے اور نہ کسی کی بات کا جواب دیتا ہے۔ تاہم یہ بیدار ہونے کے بعد تھوڑی دیر کے لیے پریشان یا الجھن میں رہتا اور اسے رات کی کوئی بات یاد نہیں رہتی، رات نیند میں خلل کی وجہ سے دن کے وقت میں کام کرنے میں دشواری کا سامنا رہتا ہے۔

لیکن کبھی کھبی انسان نیند میں چلنے کے دوران معمول کی سرگرمیاں کرنے لگتا ہے جیسے کپڑے پہننا، بات کرنا یا کوئی چیزکھانا، گھر سے باہر چلے جانا اور گاڑی چلانا وغیرہ۔

نیند میں چلنے کا یہ عمل اگر کبھی کبھار ہوتوعام طور پر تشویش کا باعث نہیں ہوتا اور خود ہی حل ہوجاتا ہے۔ تاہم اگر یہ عمل ہفتے میں کئی بار ہواور ایسا شخص کسی کو نقصان پہنچارہا ہوتو ایسی صورت میں معالج سے رابطہ کرنا ضروری ہے۔

نیند میں چہل قدمی کو پیراسومنیا کے طور پر درجہ بندی کیا جاتا ہے۔ بہت سے عوامل نیند میں چلنے کا باعث بن سکتے ہیں ان میں نیند کی کمی، تناؤ، بخار، نیند کے شیڈول میں خلل، سفر یا نیند میں خلل۔

بعض اوقات نیند میں چہل قدمی ان بنیادی حالات کی وجہ سے ہوسکتی ہے جو نیند میں مداخلت کرتی ہیں، جیسے بعض دوائیں لینا، ہپنوٹکس، سکون آور ادویات یا بعض دوائیں جو نفسیاتی امراض کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔

خطرے کے عوامل

وہ عوامل جو نیند میں چلنے کے خطرے کو بڑھا سکتے ہیں ان میں جینیات یعنی خاندان میں سلیپ واکنگ میں کسی کا مبتلا ہونا۔ اگر آپ کے والدین میں سے ایک میں بھی یہ کیفیت موجود ہوگی تو ممکن ہے کہ اولاد میں بھی یہ مسئلہ ہوسکتا ہے۔

عمر بھی اس میں خاص اہمیت رکھتی ہے نیند میں چلنا بڑوں کے مقابلے بچوں میں زیادہ کثرت سے پایا جاتا ہے ، اور جوانی میں اس کا آغاز کم ہی ہوتا ہے ۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں