Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سارہ علی نے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے،ویڈیو وائرل

بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان کا سادہ انداز مداحوں کے دلوں میں گھر کر گیا۔

اداکارہ سارہ علی خان کی فسوشل میڈیا پر ائیرپورٹ کی ایک ویڈیو وائرل یو رہی ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکارہ کو مداحوں کے ساتھ تصاویر بنواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے تاہم جب مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا تو اداکارہ بھاگ کر اپنی گاڑی کی جانب جاتی لیکن مداح ان کے ساتھ بھاگتے ہوئے ان کے پاس پہنچ جاتے جس پر اداکارہ  مسکرا کر مداحوں کے ساتھ ایک بار پھر تصاویر بنوانے لگتی اور پھر اپنی گاڑی میں بیٹھ جاتی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

اداکارہ سارا کی اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

سارا علی خان کو بھلے ہی بالی وڈ میں کم وقت ہوا ہو ، لیکن اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی شخصیت سے بھی انہوں نے ہمیشہ لوگوں کا دل جیتا ہے۔

واضح رہے کہ سارہ علی خان نے اپنے انداز اور کام کرنے کی صلاحیتوں کی مدد سے اپنا وہ  نام بنالیا ہے جو ان کی ہم عمر اداکارائیں حاصل کرنے میں  ناکام  رہی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں