Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نورا فتیحی نے کیریئر کے ابتدائی دنوں کے حوالے سے کُھل کر بات کر لی

بالی وڈ اداکارہ نورا فتیحی نے کیریئر کے ابتدائی دنوں کے حوالے سے کُھل کر بات کر لی۔

ڈانسر  نورا فتیحی نے فتیحی نے اپنے کیریئر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اچھے اور برے فیصلوں سے متعلق بات کی۔

نورا فتیحی نے کہا کہ کیریئر کے ابتدائی دنوں کے دوران مجھے مخصوص لوگوں اور اداکاروں کے ساتھ ڈیٹ کرنے کا کہا جاتا تھا۔

اداکارہ نے انٹرویو کے دوران مزید بتایا کہ انہیں رئیلٹی شوز کا حصہ بھی نہ بننے کی نصیحتیں کی گئی تھیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں خوش ہوں کہ میں نے کبھی ایسی کوئی بات نہیں سنی اور میں بہت خوش ہوں کیونکہ اب میں اپنے اصول بناتی ہوں اور اپنی شرائط پر کام کرتی ہوں۔

نورا فتیحی نے مزید کہا کہ میری کامیابی کسی دوسرے شخص کی وجہ سے نہیں ہے، یہ میری اپنی وجہ سے ہے اور باقی سب صرف ایک پلس ہیں اس لیے مجھے اس پر بہت فخر ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version