گورنر سندھ نے کہا ہے کہ کراچی کا اصل چہرہ کلاشنکوف نہیں بلکہ قلم ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس آئی ٹی کورسز کےآٹھویں اور نویں مرحلے کے ٹیسٹ کا آغاز ہوا جس میں 95001 سے لے کر110000تک امیدوار شریک ہوئے۔
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے امیدواروں سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی کورسز کا مقصد صرف اور صرف آپ کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ٹیسٹ کے آغاز والے دن بیشتر ممالک کے سفارتکار موجودتھے۔ یو اے ای قونصلر جنرل نے یقین دہانی کروائی ہے تمام کامیاب نوجوانوں کو ویزا دینےکیلئے تیار ہیں۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ کراچی کااصل چہرہ کلاشنکوف نہیں بلکہ قلم ہے، کراچی کے نوجوانوں کو درست سمت نہیں بتائی گئی، آپ لوگوں کیلئےگورنر ہاؤس کے دروازے کھل چکے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















