Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر اعظم کی جانب سے طلال چوہدری اور دانیال عزیز کو مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے طلال چوہدری اور دانیال عزیز کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ گزشتہ برسوں میں پاکستان کی خوشحالی و ترقی کے دشمنوں کے گروہ کی اس ملک میں کئے گئے منفی اقدامات کا اندھیرا چھٹ رہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ طلال چوہدری اور دانیال عزیز کی توہین عدالت پر 5 برس نا اہلی کی سزا ختم ہونے پر انکو مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ان رہنماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے ان صعوبتوں کے باوجور مسلم لیگ ن اور قائد میاں محمد نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا اور ثابت قدم رہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں