Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کالکی کیکلا کا سابقہ شوہر انوراگ کشیپ کے حوالے سے اہم انکشاف

بالی وڈ اداکارہ کالکی کیکلا نے اپنے سابقہ شوہر انوراگ کشیپ کے حوالے سے کچھ اہم انکشافات شئیر کر دیے۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں ان کے سابقہ شوہر انوراگ کشیپ نے ہندی میں خرافات سکھائیں۔

حالیہ انٹرویو کے دوران کالکی کا کہنا تھا کہ جب ہماری شادی ہوئی اور عموماً ہم ایک ساتھ بیٹھ کر شراب نوشی کرتے تھے تو اس وقت انوراگ نے مجھے ہندی میں خرافات سکھائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے ٹھیک سے یہ بھی نہیں معلوم کہ وہ مجھے یہ سب کچھ سکھا رہے تھے یا پھر رنبیر کپور کو سکھا رہے تھے۔

واضح رہے کہ کالکی کیکلا نے انوراگ کشیپ سے 2011 میں شادی کی تھی جبکہ دونوں میں 2015 میں علیحدگی ہوئی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں