Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار

سکھر؛ دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرارہے۔

تفصیلات کےت مطابق دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ گڈو اور سکھر بیراج پر پانی کی سطح میں واضح کمی ہے۔

کوٹری بیراج پر پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے، گڈو بیراج پر پانی کی چار لاکھ 33 ہزار کیوسک ہوگئی، گڈو بیراج سے سکھر بیراج کے لیے چار لاکھ کیوسک پانی چھوڑا جارہا ہے۔

سکھر بیراج پر پانی کی سطح چار لاکھ 30 ہزار کیوسک ہوگئی ، جبکہ سکھر بیراج سے کوٹری بیراج کے لیے تین لاکھ 84 ہزار کیوسک پانی چھوڑا جارہا ہے۔

کوٹری بیراج پر پانی کی سطح دو لاکھ 11 ہزار کیوسک ہوگئی، کوٹری بیراج سے سمندر کے لیے ایک لاکھ 72 ہزار کیوسک پانی چھوڑا جارہا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں