Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بارش اورتیزہواؤں کے باعث پشاوراورسوات سمیت دیگرعلاقوں میں بجلی کی ترسیل متاثر

ترجمان پیسکو کے مطابق بارش اورتیزہواؤں کے باعث پشاور، چارسدہ ، مردان ، پبی، تنگی اور سوات سمیت دیگرعلاقوں میں بجلی کی ترسیل متاثر ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پیسکو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ روز پیسکو ریجن میں بارش اور تیز آندھی کے باعث بیشتر فیڈرز ٹرپ کرگئے تھے۔

پیسکوکے ترجمان کے مطابق پیسکو چیف عارف محمود سدوزئی کی جانب سے فیلڈ سٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا تھا۔ فیلڈ اسٹاف نے بارش رکتے ہی بجلی بحالی کا کام شروع کردیا تھا۔

ترجمان پیسکوکی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آج صبح تک متعدد فیڈرز بحال کردیے گئے ہیں۔ بقیہ فیڈرز پر مرمت کا کام جاری وساری ہے۔

ترجمان پیسکوکا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں میں بجلی مکمل طور پر بحال کر دی جائیگی۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں پیسکو ہیلپ لائن 118 پر رابطہ کریں۔

پشاور، چارسدہ ، مردان ، پبی، تنگی اور سوات سمیت دیگرعلاقوں میں بجلی کی ترسیل متاثرہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں۔    اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں