وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ترقیاتی کام 15 ماہ میں ہوسکتےہیں توچارسال میں کیوں نہ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بارہ کہو بائی پاس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے پندرہ ماہ کی مدت میں ملک کو بحران سے نکالا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ترقیاتی کام 15 ماہ میں ہو سکتے ہیں تو چار سال میں کیوں نہ ہوئے، آئی ایم ایف پروگرام سے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔
وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ چندماہ میں میگاترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کسی معجزےسے کم نہیں، بارہ کہو انڈرپاس ایک شاندار منصوبہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ جوہر روز تنقید کرتے ہیں، جو ہرروز بالٹی، ڈبہ اور کنسترلے کرعدالت میں پیش ہوتے ہیں تو وہ لوگ آج بالٹی، ڈبہ اور کنستر کی نذر اس لیے ہوئے ہیں کیوں کہ وہ آج عوام سے نظریں نہیں ملا کر دیکھ سکتے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ تنقید کرنے والوں نے بارہ کہو میں چارسال میں صرف ایک ہینڈ پمپ کی تقریب منعقد کی اوراس کے لیے بھی اتنے بڑے بڑے پوسٹر لگا کر تشہیرکی گئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں۔ اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















