Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکار پربھاس نے دیپیکا کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ شئیر کر دیا

بالی وڈ اداکار پربھاس نے اداکارہ دیپیکا کے ساتھ اپنے کام کا تجربہ شیئر کر دیا۔

حالیہ انٹرویو میں اداکار پربھاس نے دیپیکا کو سب سے بڑا سپر اسٹار قرار دیا۔

پربھاس کا کہنا تھا کہ دیپیکا بہت خوبصورت ہیں اور وہ عالمی سطح پر پہلے ہی مشہور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال سے دیپیکا لوئی وٹون، ٹیم ایڈکس اور دیگر بین الاقوامی تشہیری مہمات بھی کر رہی ہیں۔

پربھاس نے کہا کہ دیپیکا پڈوکون سیٹ پر آتی ہیں تو بہت متحرک ہوتی ہیں اور وہ مجھے ہمیشہ سے پسند ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ ہی دیپیکا کے ساتھ کام کرنا چاہتا تھا۔

تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ میں نے ان کے ساتھ کوئی فلم کی ہے۔

واضح رہے کہ سان ڈیگو کومک کون 2023 فلم میلے میں پربھاس راجو اور دیپیکا پڈوکون کی نئی فلم ‘کلکی 2898 اے ڈی’ بھی زیر بحث آئی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں