وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بارہ کہو منصوبےکی تکمیل میں آرمی چیف کا اہم کردار ہے، آرمی چیف سپورٹ نہ کرتے تو منصوبہ مکمل نہیں ہوتا۔
اسلام آباد میں بارہ کہو بائی پاس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج میرے لیے سکون اور اطمینان کا دن ہے، بارہ کہو میں ٹریفک کی صورتِ حال بہت خراب تھی۔
وزیراعظم نےاپنے خطاب میں کہا کہ بارہ کہومنصوبے کے لیے پہلا چیلنج زمین کا حصول تھا، آرمی چیف سپورٹ نہ کرتے تو منصوبہ مکمل نہیں ہوتا، بارہ کہو منصوبے کی تکمیل میں آرمی چیف کا اہم کردار ہے۔ بارہ کہو بائی پاس سے پانچ منت میں پہاڑوں میں جا سکیں گے، منصوبہ نوازشریف کا وژن تھا اور ہے۔ سازش نہ کی جاتی تومنصوبہ نوازشریف کےدورمیں مکمل ہوتا۔
انھوں نے کہا کہ کراچی سے چلنے والی کمرشل ٹریفک بارہ کہو سے گزرتی ہے۔ بارہ کہو ٹریفک جام عوام کے لیے وبال بن چکا تھا، نو ماہ میں بارہ کہو منصوبہ مکمل ہوا۔ دیرآئے درست آئے، منصوبہ اب مکمل ہو چکا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نےکہا کہ نوازشریف کی حکومت کو ایک سازش کے تحت ہٹایا گیا، ہماری حکومت آئی تو یہاں ہرچیز رک گئی تھی۔ آئی ایم ایف معاہدے سے قبل زرمبادلہ ذخائر میں کمی تھی۔ قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ جب حکومت گئی تو ہرمنصوبہ رک چکا تھا۔ ایل سیز کھولنے میں مشکل پیش آ رہی تھی، ہماری حکومت آئی تو ہر چیز رکی ہوئی تھی۔ ایل سیزکھل رہی ہے، اب ملک میں الیکٹرک بسیں آئیں گی۔ الیکٹرک بسیں آئیں گی تو آلودگی نہیں ہوگی۔
وزیراعظم کا کہنا ہےکہ مقصدایک ہی تھاسیاستدان اورادارے مل کرملک کوعظیم بنائیں، کل سروسز چیفس سے ملاقاتیں ہوئیں، اس میں سیاسی شخصیات بھی تھیں۔ زندگی میں بہت سےسپہ سالاروں سےملا، ترجیح ملکی ترقی رہی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے مذید کہا کہ مجھے سیاست میں 35 سال ہوچکے ہیں، کئی ایسے راز ہیں جو قبر میں ساتھ لیکر جاؤں گا، ہم نے ملک کو آگے لے جانے کا فیصلہ کیا ہے، آج وقت ہے ہم مل کر ملک کو آگے لیکر جائیں۔ مشکلات ضرور ہیں، تقدیربدلنےکافیصلہ ہوجائےتوکوئی مشکل نہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں۔ اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















