عدالتِ عالیہ نے قومی اثاثوں کوغیرملکی اداروں کولیزپردینے کےحکومتی فیصلےکیخلاف درخواست مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق خاتون شہری سمیرا محمدی نے حکومتی فیصلوں کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔
عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کی۔
خاتون درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کے پی ٹی کی زمین لیز نہیں ہو سکتی، ایئرپورٹ کو بھی لیز پر نہیں دیا جا سکتا۔
خاتون شہری سمیرامحمدی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ان بین الاقوامی اداروں سے کیا معاہدے ہوئے ان کو عام کیا جائے جس پرعدالت نے کہا کہ آپ پہلے وہ معاہدے کے نقول پیش کریں۔
خاتون درخواست گزارنے جواب دیاکہ معاہدے کی تفصیلات تو پارلیمنٹیرینز کو نہیں دی گئیں ہیں، حکومت نے گرین ریفائنری پروجیکٹ کیلئے بھی زمین لیز پر دی ہے جس پرعدالت نے کہا کہ دستاویزات کا جائزہ لیے بغیر کیسے حکم نامہ جاری کرسکتے ہیں؟
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں۔ اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
