Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پچھلی حکومت میں عوام کےانتہائی محدودوسائل کاناجائزاستعمال کیاگیا، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت میں عوام کےانتہائی محدودوسائل کاناجائزاستعمال کیا گیا۔

اسلام آباد میں صحت انشورنس کارڈ کےمعاہدےپردستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ حکومت نےاس منصوبےکواپنوں کونوازنےکیلئےاستعمال کیا، پچھلی حکومت میں عوام کےانتہائی محدودوسائل کاناجائزاستعمال کیاگیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عام آدمی کو صحت کی سہولت دہلیزپرمہیاکریں گے، نوازشریف کی سربراہی میں پنجاب میں صحت کارڈکااجراکیاگیا، صحافیوں، فنکاروں کی صحت سےمتعلق اقدامات کا فقدان تھا، صحافیوں اورفنکاروں کیلئےصحت کارڈکااجراخوش آئندہے۔

انھوں نے خطاب میں کہا کہ ہیلتھ انشورنس کارڈ پسےہوئےطبقےکیلئےنوازشریف کاتحفہ ہے، نوازشریف کے دورمیں عام آدمی کیلئے ہیلتھ کارڈ کا اجراکیاگیا، صحافی، میڈیا ورکرزاورفلم انڈسٹری سےمنسلک افراد صحت کارڈ سے مستفید ہونگے۔

اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف نے ڈیجیٹل یوتھ حب پورٹل کا افتتاح بھی کیا اور خطاب میں کہا کہ پنجاب انڈومنٹ فنڈ سے4لاکھ نوجوان مستفید ہوئے، لیپ ٹاپ اور لون اسکیم سے غریب طلبا مستفید ہونگے۔ مختلف شعبوں میں نوجوانوں کوکاروبارکیلئےقرض دیئےجارہےہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس سال بجٹ میں یوتھ کیلئے80ارب کی رقم مختص کی، پروگرام قوم کے نوجوانوں کیلئے ہے، یوتھ پروگرام کوپورےپاکستان میں تیزی سےآگےبڑھارہےہیں، یوتھ پروگرام سے نوجوانوں کو قرضے دیے جارہےہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں۔    اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں