Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے نیلی ساڑی میں ڈھایا قہر

بالی وڈ اداکارہ سہانا خان کی ساڑھی میں خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کنگ خان کی بیٹی سہانا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں نیلے رنگ کی خوبصورت ساڑھی  میں دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

 سہانا خان اپنی تصویروں کی وجہ سے آئے دن سرخیوں میں رہتی ہیں ۔

نیلی ساڑی اور بیک لیس بلاوز میں سہانا کی خوبصورتی پر ان کے چاہنے والے فدا ہوگئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان وائرل ہونے والی ویڈیو کو اب تک لاکھوں لوگ لائیک کرچکے ہیں ۔

سہانا خان کی اس ویڈیو پر یوزرس لگاتار کمنٹ کرکے ان کی خوبصورتی کی تعریف بھی کررہے ہیں۔

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان انڈسٹری کی سب سے مشہور اسٹارکڈس میں سے ہیں۔

واضح رہے انسٹاگرام پر انہیں لاکھوں لوگ فالو کرتے ہیں ، جو ان کی ہر ایک ادا پر جان چھڑکتے ہیں ، اس لئے سہانا بھی انسٹاگرام کے ذریعہ اپنے چاہنے والوں کے ساتھ ہمیشہ وابستہ رہتی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں