بالی وڈ کی فلم راکی اور رانی کا گانا ریلیز ہو گیا۔
حال ہی میں ریلیز ہونے والا گانا کُد مائی کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
View this post on Instagram
یاد رہے ان دنوں عالیہ اپنی فلم کی پروموش کے لیے ساڑھی سے اپنے لُک کو مکمل کر رہی ہیں۔
دوسری جانب اداکار رنویر نے فلم راکی اور رانی میں کام کرنے کے لیے ساتھی اداکارہ عالیہ بھٹ سے کہیں زیادہ معاوضہ لیا ہے۔
اداکار رنویر سنگھ نے فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں پنجابی لڑکے راکی کا کردار ادا کرنے کے لیے 25 کروڑ بھارتی روپے وصول کیے۔
جبکہ عالیہ بھٹ نے فلم’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں رانی چترجی کا کردار ادا کرنے کے لیے 10 کروڑ بھارتی روپے وصول کیے۔
عالیہ بھٹ کی 2022ء سے ایک کے بعد ایک تمام فلمیں باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کر رہی ہیں۔ ان کی کامیاب فلموں میں’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘، ’آر آر آر‘، ’ڈارلنگز‘ اور ’براہمسترا: پارٹ ون – شیوا‘ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ فلم’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ 28 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔















