بھارت ڈرامہ سیریل ‘کسوٹی زندگی کی’ میں ‘کومولیکا’ کے کردار کی وجہ سے شہرت رکھنے والی اداکارہ نے حال ہی میں اپنی سالگرہ کی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔
دلچسپ بات یہ تھی کہ اروشی نے 2010 میں سالگرہ پر جو لباس پہنا وہی اس سال سالگرہ پر دوبارہ پہنا۔
اروشی اکثر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے دیدہ زیب فیشن سے بھرپور تصاویر شیئر کرتی ہیں۔
انہوں نے کیپشن میں کہا کہ فیشن صرف چہرے مہرے کا نام نہیں بلکہ آپ کے کپڑوں سے بھی مطابقت رکھتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس لباس سے 13 برس محبت کی ہے اور میں ایسی ہی محبت اپنے باقی تمام کپڑوں سے کروں گی۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ فیشن کبھی نہیں مرتا۔
واضح رہے کہ اروشی ڈھولکیا نے 1993 سے اداکاری کا آغاز کیا تھا مزید یہ کہ اداکارہ نے بگ باس سیزن 6 جیت کر بھی اپنی شہرت میں اضافہ کیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















