آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاک فوج باصلاحیت نوجوانوں کی اعانت جاری رکھے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن حمزہ خان کی ملاقات ہوءی جس میں بے مثال کامیابی اور ملک کے لیے اعزاز کے حصول پر آرمی چیف نے حمزہ خان کو مبارکباد پیش کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن حمزہ خان کی ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے حمزہ خان سے تعلیم اور کھیل کے میدان میں مکمل تعاون اور حمایت کا وعدہ کیا۔
ملاقات میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل ملک کا مستقبل ہے، آپ جیسے ٹیلنٹ ہمارے لئے باعث فخر ہیں، آپ کی عظیم کامیابی سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی قوم کتنی باصلاحیت ہے۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ لگن، توجہ اور محنت سے پاکستان سب کچھ حاصل کر سکتا ہے۔پاک فوج باصلاحیت نوجوانوں کی اعانت جاری رکھے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















