احسن اقبال نے کہا ہے کہ معاشی معاملات میں حکومت کی رہنمائی کے لیے تحقیقی ادارے کی بنیاد رکھ دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس کی نئی عمارت کے سنگ بنیاد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پائیڈ کے مستقل گھر کی بنیاد رکھ رہے ہیں، پائیڈ ایک تحقیقی ادارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک تھنک ٹینک ہے جو معاشی معاملات میں حکومت کی رہنمائی کرتا ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی نے کہا کہ پائیڈ پہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ محدود وسائل بڑھانے اور اخراجات کم کرنے کے حوالے سے متعلق حکومت کی رہنمائی کرے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ملک ترقی کر سکیں گے جو خود کو ڈیجیٹل انقلاب میں ڈھالنے کے لئے تیار ہوں گے، ہم نوجوانوں کو ڈیجیٹل انقلاب کا سامنا کرنے کے لئے لیپ ٹاپ دے رہے ہیں ، محدود وسائل کا بہترین استعمال کرنا ہوگا۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ گرین انقلاب 2.0 کے تحت ٹیکنالوجی اور زراعت کو ضم کر رہے ہیں ، اصل ترقی افراد تک ثمرات پہنچانا ہے، ان طبقات کو تقویت دینی ہے جو ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ وسائل کی کمی کے باوجود ہائیر ایجوکیشن کے لئے 70 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا اور ملک کی ترقی کے لئے 5 ایز کاروڈمیپ اور پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















