چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خان کیس میں سزا کے بعد گرفتاری کی گئی اور اب ان کے قریبی ساتھی سمیت 32 رہنماؤں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنادی جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد ان کے قریبی ساتھی اویس خان نیازی کو بھی زمان پارک سے حراست میں لے لیا گیا ہے جو عمران خان کے میڈیا کوآرڈینیٹر تھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی ان کی رہائش گاہ زمان پارک سے گرفتاری کے بعد جیسے ہی کارکنان اور پارٹی رہنما وہاں پہنچے، وہاں موجود پولیس نے انہیں بھی گرفتار کرلیا جن کی تعداد 14 بتائی جارہی ہے جس میں 3 خواتین کارکنان بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب کراچی میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے رہنماؤں کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا جن کی تعداد 17 بتائی جارہی ہے۔
ادھر ملتان میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے دو کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















