وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی کے ایل آئی مریضوں کیلئے ایک امید کی کرن ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کڈنی اینڈلیورانسٹیٹیوٹ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
اس دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں ملکی اورغیر ملکی مندوبین کو خوش آمدید کہتا ہوں، پی کے ایل آئی نے 2015 میں اپنے سفر کا آغاز کیا، مریضوں کیلئے پی کے ایل آئی ایک امید کی کرن ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ امیر اور غریب کی تفریق کے بغیرپی کے ایل آئی میں علاج کیا جاتا ہے، پی کے ایل آئی کا غریبوں کے علاج کیلئے فنڈ سب سے بڑا چیلنج تھا، فنڈز کیلئے ٹرسٹ بنایا گیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ آج 15 ارب روپے ٹرسٹ فنڈ میں موجود ہیں، مخیر حضرات بھی فنڈز اور ادویات ادارے کو فراہم کرینگے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















