اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے درخواست پر اعتراضات عائد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرارآفس نے دائرہ اختیار نہ ہونے کا اعتراض کر دیا۔ وکالت نامہ پرچیئرمین پی ٹی آئی کے دستخط نہ ہونے کا بھی اعتراض عائد کیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے اسٹنٹ رجسٹرار دائری برانچ نے اعتراضات عائد کیے، درخواست اعتراضات کے ساتھ کل سماعت کے لیے مقرر ہونے کا امکان ہے۔
وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل میں حراست غیر قانونی قرار دی جائے، چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں اے کلاس کی سہولیات فراہمی کا حکم دیا جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ ڈاکٹر فیصل سلطان کو چیئرمین پی ٹی آئی کا میڈیکل چیک اپ کرنے کی اجازت دی جائے، چیئرمین پی ٹی آئی کو اپنی فیملی اور وکلاء سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
