Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر مشاورت

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے کنوینر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں ایم کیو ایم نے نگراں وزیراعظم کیلئے کامران ٹیسوری کا نام تجویز کیا۔

ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی جبکہ ملاقات میں وفد نے وزیراعظم کو سندھ بالخصوص کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

وفد نے ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری میں ان کے تحفظات دور کرنے اور مردم شماری سے متعلق ان کی تجاویز کی شمولیت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری خیریت سے مکمل ہو گئی اور نتائج کی منظوری تمام سیاسی جماعتوں کی اتفاق رائے سے ہوئی۔

ملاقات میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، وفاقی وزیر برائے آئی ٹی سید امین الحق ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وفاقی وزیر برائے پاور انجینئر خرم دستگیر بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں