Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اب تک کی مختصر ترین ورزش، صرف 3 سیکنڈ میں حیران کن نتائج بر آمد

 پٹھوں میں اضافے اور انہیں مضبوط بنانے کے لیے طویل دورانیے کی کافی محںت طلب ورزشیں درکار ہوتی ہیں تاہم حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق بائسیپ کرل کی مشق کو محض چند سیکنڈ کرنا پٹھوں میں اضافہ کرسکتا ہے۔

بائسیپ کرل ایک مشق ہے جو اوپری بازو میں طاقت پیدا کرنے کے لیے ڈمبلز کے ساتھ کی جاتی ہے، اس میں ہاتھوں سے وزن کو اٹھایا جاتا جس سے اوپری بازوں کے پٹھوں کے نہ صرف حجم میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ اس کی طاقت بھی بڑھتی ہے، واضح رہے کہ بائسیپ کرل پٹھوں کو مضبوط بنانے کا واحد طریقہ نہیں ہے۔

آسٹریلیا کی ایڈتھ کوون یونیورسٹی کی ٹیم کے مطابق، بائسیپ کرل کی مشق  ہفتے میں 3 بار صرف 3 سیکنڈ تک کرنا پٹھوں کے حجم میں اضافہ کرتا ہے اس طرح  آپ پورے ایک ماہ کے دوران صرف 36 صرف  کرتے ہیں جو دوسری  ورزشوں کی نسبت کافی مختصر دورانیہ رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ اسے اب تک کی مختصر ترین ورزش کہا جارہا ہے۔

یہ تحقیق ایک مؤثر متبادل تکنیک پیش کرتی ہے جو ہفتے میں تین بار ورزش کرنے کے صرف تین سیکنڈ کے بعد  واضح نتائج حاصل کرتی ہے۔

اس مقصد کے لیے جو تحقیق کی گئی اس میں 26 صحت مند نوجوانوں کو شامل کر کے انہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا۔

ایک گروپ نے ہفتے میں دو بار بائیسپ ایکسٹینشن کی تین سیکنڈ کی ورزش کی۔ جبکہ دوسرے گروپ نے ہفتے میں تین بار اسی مشقیں کو دہرایا۔

چار ہفتوں کے بعد، محققین نے تمام شرکاء کی  کہنی کی لچک، اس کی فراہم کردہ  قوت، ان کے بائسپس بریچی اور بریچیلیس کے پٹھوں کی موٹائی کا موازنہ کیا۔

اس کے بعد ان نتائج کا موازنہ اس طرح کی سابقہ تحقیق سے کیا گیا جس میں شرکاء کو ہفتے میں پانچ دن اسی طرح کی مشقیں کرنے کو کہا گیا تھا تاہم نتائج حیران کن تھے، 3 سیکنڈ کی ورزش نے پٹھوں کی حجم  میں سابقہ تحقیق کی نسبت زیادہ اضافہ کیا۔

ورزش اور کھیلوں کے سائنسدان کین کازونوری کا کہنا ہے انہوں نے ابھی تک دوسرے پٹھوں  پر اس حوالے کی تحقیق نہیں کی ہے، لیکن تین سیکنڈ کا یہ اصول اگر دوسرے پٹھوں پر بھی لاگو کیا جائے تو آپ 30 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں پورے جسم کی ورزش کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ مختصر ورزش صرف پٹھوں کو مضبوط بناتی ہے لیکن قلبی تندرستی کو بہتر نہیں کرتی۔

ہفتے میں دو بار ورزش کرنے والوں میں کوئی خاص بہتری نہیں دیکھی گئی تھی۔

نوساکا اور ان کے ساتھیوں  کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی مختصر ورزشیں بڑی ورزش سے زیادہ کارآمد ثابت ہوتی ہیں اگر انہیں باقاعدگی سے کیا جائے ۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں