بالی وڈ کے ہدایت کار کرن جوہر نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ نے گزشتہ برس ایک ہفتے کے دوران دو بار شادی کی۔
ہدایت کار کرن جوہر نے حال ہی میں فلم کے گانے ’کڈمائی‘ کی لانچنگ کی تقریب میں گانے کے حوالے سے انکشاف کیا کہ گانے میں شادی کے جو مناظر ہیں وہ عالیہ بھٹ کی اداکار رنبیر کپور کے ہمراہ حقیقی شادی کے 4 دن بعد شوٹ کیے گئے تھے۔
View this post on Instagram
اس طرح عالیہ نے ایک ہفتے کے دوران دو بار شادی کی۔
کرن نے کہا کہ یہ ہی وجہ ہے کہ اس گانے میں عالیہ کے ہاتھوں پر جو مہندی ہے وہ عالیہ کی شادی کی مہندی ہے جسے ہم نے گہرا کروایا تھا۔
View this post on Instagram
ہدایت کار کرن جوہر کے اس انکشاف کے بعد بالیووڈ کی معروف مہندی ڈیزائنر ’وینا ناگڈا‘ نے کرن جوہر کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر طویل پوسٹ شیئر کی اور بتایا کہ عالیہ بھٹ کی مہندی کو صرف گہرا نہیں کیا بلکہ اس میں کچھ تبدیلیاں بھی کی تھیں جس کا انہیں کریڈٹ نہیں دیا گیا۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ حال ہی میں اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنویر سنگھ کی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ ریلیز ہوئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















